Add To collaction

09-Jan-2023 لیکھنی کی کہانی - شکایت

شکایت

ہم سب کو ایک دوسرے سے بہت سی شکایتیں ہوتی ہے، اپنوں سے شکایتیں ہوتی ہے، دوستوں سے شکایتیں اسی طرح بعض دفعہ کسی گاڑی کی پارکنگ کے وقت شکایت، ہاسپٹلس میں ڈاکٹروں کی لاپرواہی پر شکایت، اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے کسی اچھے ادارے میں ایڈمیشن نہ ہونے پر شکایت اور اگر ایڈمیشن ہو بھی جاتا ہے تو اس ادارے کی بھاری بھرکم فیس پر شکایت ۔۔۔ ذرا سوچئے کہ معاشرے کی ان سب بیماریوں کو سچ بنایا کس نے ہے!!!؟ آفکورس ہم سب نے اور ایسے ہر معاملے میں دوسرے کو پائنٹ آؤٹ کرنا بہت آسان ہوتا ہے اس لئے ہم سب یہی کرتے ہے۔۔۔ آج کل ہر انسان اپنے ہاتھ میں موبائل لئے اپنی قسمت لکھنے پر تلا ہے۔ اب ہمیں کون سمجھائے کہ دنیا میں کوئی موبائل ایسا نہیں ہے کہ جس میں اپنی قسمت کو گوگل کیا جاسکتا ہو۔ قسمت سنوارنے کے لئے خود سے جڑے رشتوں کو سنوارنا پڑتا ہے، خود سے جڑے رشتوں کو نبھانا پڑتا ہے اور یہ بات تو سبھی جانتے ہے کہ پرانے وقتوں میں لوگوں میں اتنا رابطہ نہیں تھا لیکن پھر بھی ایک دوسرے پر کتنا بھروسہ تھا اور اب حال یوں ہے کہ رابطہ تو ہر وقت رہتا ہے لیکن بھروسہ کسی وقت نہیں رہتا۔ رشتے چاہے خون کے ہو یا دل کے ہم سبھی ان رشتوں میں ناکام نظر آتے ہے اور ان رشتوں سے  شکایت کرتے نظر آتے ہے کہ ان رشتوں نے ہمیں دیا ہی کیا ہے, ان رشتوں نے ہم پر ظلم کیا ہے. ارے! ظلم کیوں نہ ہو جب ہم محبت کی جگہ نفرت کو پالے گے تو ظلم تو ہوگا نا....! محبت کرنی ہمیں خود نہیں آتی اور الزام محبت پر لگاتے ہے۔ محبت میں باتوں سے زیادہ نبھانا اچھا لگتا ہے۔ ہم محبت کو اتنا کچھ دیتے نہیں ہیں جتنا محبت سے مانگ رہے ہوتے ہیں۔ محبت میں دینا سیکھئے اور پھر محبت کے رنگ دیکھئے

   18
3 Comments

Asha Manhas

10-Jan-2023 10:43 AM

بہت خوبصورت

Reply

Nagma khan

10-Jan-2023 10:38 AM

بہت خوب

Reply

Simran Bhagat

09-Jan-2023 10:31 PM

بہت اچها لکھا ہے 🥰

Reply